سپیکر قومی اسمبلی نے انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کی رپورٹ پر مبنی 22ویں آئینی ترمیم موخر کر دی

حکومت اور اپوزیشن کو (کل) دو تہائی ارکان کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

بدھ 18 مئی 2016 18:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مئی۔2016ء) قومی اسمبلی میں بدھ کو دو تہائی ارکان اسمبلی نہ ہونے کی وجہ سے سپیکر نے حکومت اور اپوزیشن کی مشاورت سے انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کی رپورٹ پر مبنی 22ویں آئینی ترمیم(کل) 19مئی تک موخر کر دی، حکومت اور اپوزیشن کو (کل) دو تہائی ارکان کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت، تا کہ آئینی ترمیم کیلئے 342 کے ایوان میں 228 ارکان کی موجودگی ضروری ہے۔