خورشید شاہ نے حکومت کو ''کیٹ ''قرار دیدیا،قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر کا وزیر اطلاعات کے جملے کا جواب

بدھ 18 مئی 2016 18:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مئی۔2016ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے حکومت کو ''کیٹ ''قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کے اجلاس میں بدھ کواپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید میں دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا،وزیر اطلاعات سینیٹرپرویز رشید نے کہا کہ اچھا ہوا کہ قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے واضح کر دیا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر کے بعد اپوزیشن نے جو کیاوہ نہ واک آؤٹ تھا، نہ بائیکاٹ اور نہ ہی کیٹ واک،جس پر ایوان میں اپوزیشن نے ''کیٹ واک "کا لفظ استعمال کر نے پر شدید احتجاج کیا اور اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے وفاقی وزیر اطلاعات کو مخاطب ہوتے ہوے کہا کہ ''کیٹ ''آپ ہیں اور ''واک ''اپوزیشن نے کیا۔