حکومت صحت کے مسائل کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے

صدر ممنون حسین کی پارلیمانی سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر درشن پونچی سے ملاقات میں بات چیت

بدھ 18 مئی 2016 18:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مئی۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومت صحت کے مسائل کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کو یہاں ایوان صدر میں پارلیمانی سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر درشن پونچی سے ملاقات میں بات چیت کر رہے تھے ۔صدر مملکت نے کہا کہ صحت کے حوالے سے سستی اور معیاری سہولتوں کی فراہمی قوم کی ترقی اور خوش حالی کے لیے نہایت ضروری ہے۔اس ضمن میں معاشرے کو چاہیے کہ وہ ٹیکسز ادا کریں تاکہ حکومت کو بہترین طبی سہولتیں مہیا کرنے کے وسائل دستیاب ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :