پنجاب میں سی این جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا

سی این جی کی پرانی قیمت 41.90 جبکہ نئی قیمت 45 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے،سی این جی کی قیمت میں اضافہ تیل کی عالمی قیمت میں اضافہ کے سبب کیا گیا۔غیاث پراچہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 18 مئی 2016 18:46

پنجاب میں سی این جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18مئی۔2016ء) :پنجاب میں سی این جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا،سی این جی کی پرانی قیمت 41.90 جبکہ نئی قیمت 45 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما غیاث عبداللہ پراچہ کا کہنا ہے کہ صوبہ پنجاب میں سی این جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مجاز حکام نے سی این جی کی قیمت میں اضافہ تیل کی عالمی قیمت میں اضافہ کے سبب کیا ہے۔پہلے سی این جی کی قیمت 41.90 فی لیٹر تھی ۔جس کی اب نئی قیمت 45 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیمت میں اضافہ کا بوجھ سی این جی مالکان نے برداشت کیا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایل این جی کی قیمت کو تیل کی قیمت میں اتار چڑھاؤ سے منسلک کرنے کا باقائدہ اعلان کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :