اپوزیشن کا پارلیمانی ٹی اوآرز کمیٹی کیلئے متفقہ ناموں کا اعلان،حتمی6نام اسپیکرقومی اسمبلی کو بجھوا دیے گئے۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 18 مئی 2016 18:26

اپوزیشن کا پارلیمانی ٹی اوآرز کمیٹی کیلئے متفقہ ناموں کا اعلان،حتمی6نام ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18مئی۔2016ء) :اپوزیشن نے پارلیمانی ٹی اوآرز کمیٹی کیلئے متفقہ ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی طرف سے پیپلزپارٹی کی نمائندگی اعتزاز احسن،تحریک انصاف کی طرف سے شاہ محمود قریشی کرینگے،جبکہ مسلم لیگ(ق) کی نمائندگی طارق بشیر چیمہ کرینگے ۔

(جاری ہے)

الیاس بلور،آفتاب شیرپاؤ،طارق اللہ اپنی اپنی جماعتوں کی نمائندگی کرینگے۔اپوزیشن نے پارلیمانی ٹی اوآرز کمیٹی تشکیل دینے کے بعداپنے 6نام اسپیکر کو بجھوا دیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :