دبئی: گھروں اوردفاتر تک تیل نہیں پہنچایا جا رہا،

بدھ 18 مئی 2016 18:26

دبئی: گھروں اوردفاتر تک تیل نہیں پہنچایا جا رہا،

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔18مئی 2016ء) : متحدہ عرب امارات کی تیل سپلائی کرنے والی تین بڑی کمپنیوں ایڈنوک ،ایناک،اور امارات نے مشترکہ طور پر اعلان کیا ہے کہ لوگوں کو گھروں اور دفاتر میں تیل مہیا نہیں کیاجارہا اور نہ ہی کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اور انہوں نے انٹرنیٹ پر پھیلائی جانے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا۔ مشترکہ اعلامیہ میں انہوں نے کہا کہ صارفین کو ہمارے سروس سٹیشنوں کے علاوہ کہیں بھی تیل کی سپلائی نہیں کی جارہی اور نہ ایسا کچھ کرنے کا کمپنیوں نے سو چا۔ یاد رہے کہ پچھلے دنوں سے انٹر نیٹ پر یہ خبر پھیلی ہو ئی ہے کہ اب تیل کی سپلائی گھروں اور دفاتر تک بھی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :