پنجاب حکومت کی ہدایات ‘ضلع بھر میں نادہندگان پراپرٹی ٹیکس ‘ٹوکن ٹیکس اور جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن

گاڑی مالکان پریشانی سے بچنے کیلئے خصوصی رعایت کے تحت 31مئی تک بغیر جرمانہ اپنی گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس ادا کریں ‘ملک محمد اسلم

بدھ 18 مئی 2016 18:25

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مئی۔2016ء) پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ آفیسر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملک محمد اسلم کی زیر نگرانی ضلع بھر میں نادہندگان پراپرٹی ٹیکس ‘ٹوکن ٹیکس اور جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن ‘200سے زائد گاڑیاں بند جبکہ 150پراپرٹیز سیل کر دی گئیں ۔ تفصیل کیمطابق صوبائی سیکرٹری ایکسائز کے حکم اور ڈی جی ایکسائز کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈی او ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملک محمد اسلم کی زیر نگرانی ضلع بھر میں تشکیل دی گئی ٹیموں نے پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 150پراپرٹیز کو سیل کر دیا جبکہ جنرل ہولڈ اپ کے دوران 200سے زائد ڈیفالٹر اور جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کو مختلف تھانہ جات میں بند کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ملک محمد اسلم کے مطابق مصطفی آباد ناکہ پر MNI-409نمبر گاڑی جس پر ملتان سیریل جو منسوخ ہو چکی ہے کا بوگس نمبر لگا ہوا تھا کو پکڑ کر تھانہ میں بند کر دیا ہے اور گاڑی مالکان کیخلاف مزید کاروائی جاری ہے ۔انہوں نے واضح کیا کہ ٹوکن ٹیکس اورپراپرٹی ٹیکس کی ریکوری کے عمل کو تیز کر دیا ہے تا کہ 30جون تک مقررہ اہداف کو ہر صورت پورا کیا جا سکے ۔

اعلیٰ افسران کے حکم کے مطابق متعلقہ انسپکٹران کو اپنی اپنی ریکوری مکمل کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے ۔اس کیساتھ ساتھ ڈیفالٹر اور جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کیخلاف بھرپور مہم جاری ہے اور ضلع بھر میں جنرل ہولڈ اپ کر کے چوری شدہ اور عدم ٹوکن ٹیکس گاڑیوں کو پوری ذمہ داری کیساتھ چیک کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب نے گاڑی مالکان کیلئے خصوصی رعایت کا اعلان کیا جس کے تحت 31مئی 2016ء تک ہر قسم کی گاڑی کے ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی پر جرمانہ کی معافی ہوگی ۔گاڑی مالکان اس سنہری موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور کسی پریشانی سے بچنے کیلئے اپنی گاڑی کا ٹوکن ٹیکس اداکریں ۔

متعلقہ عنوان :