غیر ملکی قر ضہ لینے پر حکمران شر مندہ نہیں ہوتے فخرکرتے ہیں ‘چوہدری محمدسرور

عوام (ن) لیگ کی ‘’‘شعبدہ بازیوں‘‘سے تنگ آچکے ،لوڈشیڈ نگ کیخلاف عوام کا احتجاج حکمرانوں کو نظر کیوں نہیں آتا

بدھ 18 مئی 2016 18:24

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مئی۔2016ء) تحریک انصاف کے رہنما و سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ غیر ملکی قر ضہ لینے پر حکمران شر مندہ نہیں ہوتے فخرکرتے ہیں،عوام (ن) لیگ کی ‘’‘شعبدہ بازیوں‘‘سے تنگ آچکے ہیں،لوڈشیڈ نگ کیخلاف عوام کا احتجاج حکمرانوں کو نظر کیوں نہیں آتا ؟ہسپتالوں میں لوگ مررہے ہیں انکو ادویات اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں حکمران مکمل ناکام ہو چکے ہیں،20مئی کو دھوبی گاٹ میں تحر یک انصاف کا جلسہ ماضی کے تمام ریکارڈ رتوڑ دیں گا،اورنج لائن میٹروٹرین پر اربوں روپے لگانیوالے حکمرانوں صوبے میں غر بت ‘مہنگائی اور بے روزگاری اور عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں ایسے حکمرانوں کو اقتدارمیں رہنے کا کوئی حق نہیں ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز چوہدری محمدسرور نے کہا کہ حکمران خود کر پشن کر کے ملک کو لوٹ رہے ہیں اور ملک کے تر قیاتی منصوبوں کیلئے بیرون ممالک سے قرضے لیکر ملک کو مقر وضستان بنا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی کو1لاکھ20ہزار سے زائد کا مقروض کر نیوالے حکمران شر مندہ ہونے کی بجائے مزید قر ضہ ملنے پر جشن منا رہے ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کیلئے حکومت نے کہاں اقدامات کیے ہیں عوام کو نظر نہیں آتے مگر نااہل حکمران اپنی شعبدہ بازی پر مبنی سیاست کے تحت قوم کو بے وقوف بنانے کیلئے لوڈشیڈ نگ میں کمی اور اسکے خاتمے کے جھوٹے دعوے کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے ایماندار قیادت کی ضرورت ہے جو صرف تحر یک انصاف کے پاس ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام 20مئی کے تحر یک انصاف کے دھوبی گھاٹ کے جلسے میں بھر پور شر کت کر کے ثابت کر دیں گے تحر یک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی اور عوامی جماعت ہے ۔

متعلقہ عنوان :