فلیٹ آندھی سے اڑگیا تو کیا کروگے؟عمران خان نے نون لیگی اراکین قومی اسمبلی کو بھی ہنسنے پر مجبور کردیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 18 مئی 2016 18:22

فلیٹ آندھی سے اڑگیا تو کیا کروگے؟عمران خان نے نون لیگی اراکین قومی ..

اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18مئی۔2016ء) عمران خان کے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران مسلم لیگ(ن)کے اراکین قومی اسمبلی بھی ہنسی نہ روک پائے جب عمران خان نے بتایا کہ جب انہوں نے لندن میں فلیٹ خریداتو میاں نوازشریف سے اس کا تذکرہ کیا کہ میں نے ”پینٹ ہاﺅس “فلیٹ خریدا ہے تو انہوں نے سوال کیا کہ یہ ”پینٹ ہاﺅس“کیا ہوتا ہے؟جس پر میں نے انہیں بتایا کہ سب سے اوپر کی منزل والا تو میاں نوازشریف نے پریشان ہوکرپوچھا کہ اگر فلیٹ آندھی سے اڑگیا تو کیا کروگے؟عمران خان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میں آج تک اس کا جواب نہیں تلاش کرپایا-

متعلقہ عنوان :