Live Updates

الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کو غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق کیس کی سماعت 2 جون تک ملتوی کر دی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 18 مئی 2016 17:53

الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کو غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق کیس کی سماعت 2 ..

اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18مئی۔2016ء) الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کو غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق کیس کی سماعت 2 جون تک ملتوی کر دی گئی۔اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف 6 ماہ سے عدالتی حکم امتناع کے پیچھے چھپی ہوئی ہے، الیکشن کمیشن اس کےخلاف کارروائی سے گریزاں ہے۔

(جاری ہے)

چیف الیکشن کمشنر سردار رضاخان کی سربراہی میں پاکستان تحریک انصاف کو غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق کیس کی سماعت الیکشن کمیشن میں ہوئی۔

تحریک انصاف کے وکیل نے کہاکہ معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی استدعا پر سماعت 7 جون تک ملتوی کر دی۔سماعت کے بعد پی ٹی آئی کے سابق رہنما اکبر ایس بابر نے میڈیا سے بات چیت میں کہاکہ پی ٹی آئی کوہنڈی کےذریعے کئی ملین ڈالرز کی غیر ملکی فنڈنگ ہوئی جس کے ثبوت دیئے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات