اوپن دی نائس ٹینس،اعصام الحق مینز ڈبلز پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر

بدھ 18 مئی 2016 17:46

اوپن دی نائس ٹینس،اعصام الحق مینز ڈبلز پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد ٹائٹل ..

پیرس ۔ 18 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مئی۔2016ء) سٹار پاکستانی پلیئر اعصام الحق قریشی اوپن دی نائس ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔ ارجنٹائن کی جوڑی نے اعصام اور روبن ہاس کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔

(جاری ہے)

فرانس میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میچ میں گوئلرمو ڈیورن اور اینڈرس مولٹینی پر مشتمل ارجنٹائن کی جوڑی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اعصام الحق اور ان کے ڈچ جوڑی دار روبن ہاس کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے زیر کر کے ایونٹ سے باہر کر دیا۔

متعلقہ عنوان :