انگلینڈ اور سری لنکا نے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ کو بہتر بنانے پر نظریں مرکوز کر لیں

بدھ 18 مئی 2016 17:46

انگلینڈ اور سری لنکا نے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ کو بہتر بنانے پر نظریں ..

دبئی ۔ 18 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مئی۔2016ء) انگلینڈ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں نے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ کو بہتر بنانے پر نظریں مرکوز کر لیں، ٹیسٹ سیریز میں فتح کی صورت میں انگلش ٹیم اور پاکستان کے درمیان گیپ کم ہو جائے گا جبکہ سری لنکن ٹیم ایک درجہ ترقی پا کر چھٹے نمبر پر پہنچ جائے گی۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیموں کے پاس اپنی رینکنگ کو بہتر بنانے کا موقع ہے، انگلش ٹیم چوتھے اور سری لنکن ٹیم ساتویں نمبر پر موجود ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز آج جمعرات سے ہو رہا ہے، آئی لینڈرز انگلینڈ کے خلاف سیریز میں 3-0 سے کامیابی حاصل کرنے کی صورت میں ایک درجہ ترقی پا کر چھٹے نمبر پر پہنچ جائے گی جبکہ انگلش ٹیم تنزلی کا شکار ہو کر پانچویں نمبر پر چلی جائے گی، دوسری طرف انگلش ٹیم حریف ٹیم کو وائٹ واش کر کے پوائنٹس کو بہتر کر سکتی ہے، 3-0 سے کامیابی کے بعد اس کے 109 اور 2-0 سے فتح کے بعد اس کے پوائنٹس 108 ہو جائیں گے۔