ورلڈ ٹین پن باؤلنگ یوتھ چیمپئن شپ،پی ٹی بی ایف نے چار رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا

24 جولائی سے 3 اگست منعقد ہونے والے ایونٹ میں احمر،علی، دانیال اور یاسین ایکشن میں نظر آئیں گے

بدھ 18 مئی 2016 17:39

ورلڈ ٹین پن باؤلنگ یوتھ چیمپئن شپ،پی ٹی بی ایف نے چار رکنی ٹیم کا اعلان ..

اسلام آباد ۔ 18 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مئی۔2016ء) پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن (پی ٹی بی ایف) نے رواں برس امریکہ میں شیڈول ورلڈ ٹین پن باؤلنگ یوتھ چیمپئن شپ کیلئے چار رکنی مضبوط قومی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ احمر، علی، دانیال اور یاسین میگا چیمپئن شپ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے، ایونٹ 24 جولائی سے 3 اگست تک امریکہ میں کھیلا جائے گا۔

بدھ کو پی ٹی بی ایف کے سیکرٹری اعجازالرحمان نے اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مئی۔

(جاری ہے)

2016ء سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہم نے میگا ایونٹ کیلئے مضبوط ٹیم تشکیل دی ہے، احمرعباس، علی سریا، دانیال شاہ اور یاسین جان ملک کی نمائندگی کریں گے۔ اعجاز احمد بطور کوچ ٹیم کے ہمراہ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ میں قومی ٹیم انفرادی، ڈبل اور ٹیم ایونٹس میں شرکت کرے گی، گزشتہ ایونٹ میں پاکستان نے صرف انفرادی ایونٹ میں حصہ لیا تھا اور احمر نے 100 باؤلرز میں سے 32 ویں پوزیشن حاصل کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ قومی کھلاڑیوں کی کارکردگی میں بتدریج بہتری آئی ہے، اس بار کھلاڑی میگا چیمپئن شپ میں بہترین نتائج دیں گے اور مجھے یقین ہے کہ ہم ٹاپ ٹین میں فنش کریں گے۔