چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا اور اراکین کا سابق صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا طالب حسین کی وفات پر تعزیت کا اظہار

بدھ 18 مئی 2016 17:31

اسلام آباد ۔ 18 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مئی۔2016ء) چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا اور اراکین نے سابق صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا طالب حسین کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے تعزیتی بیان میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا اور کمیشن کے اراکین جسٹس (ر) محمد روشن عیسانی ، جسٹس (ر) فضل الرحمن، جسٹس (ر) ریاض کیانی، جسٹس (ر) شہزاد اکبر خان اور سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے سابق صوبائی الیکشن کمشنر طالب حسین کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بلندی درجات اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کے لئے طالب حسین کی خدمات کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔