چین کی بڑی توانائی فَرم نے پنجاب میں کوئلے سے 330 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والے منصوبے سے ہاتھ کھینچ لیا
میاں محمد ندیم بدھ 18 مئی 2016 17:29
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18مئی۔2016ء) چین کی بڑی توانائی فَرم نے پنجاب میں کوئلے سے 330 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والے منصوبے سے ہاتھ کھینچ لیا۔منصوبے سے2017 کے آخر تک بجلی کی پیداوار کا آغاز ہونا تھا۔59 کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہونے والا یہ منصوبہ، 46 ارب ڈالر کے پاک۔ چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کا اہم حصہ تھا، جس کا سنگ بنیاد وزیر اعظم نواز شریف اور چینی صدر شی جن پنگ نے گزشتہ سال رکھا تھا۔
پنجاب کے پنڈ دادن خان میں مقامی کوئلے سے بجلی کی پیداوار کے اس منصوبے کی تعمیر کی ذمہ داری چینی فرم کو سونپی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق چائنا مشینری انجینئرنگ کارپوریشن (سی ایم ای سی) کی منصوبے میں دلچسپی 330 میگاواٹ بجلی کا منصوبہ چلانے کے لیے توانائی کی ناکافی ضروریات کے باعث کم ہوئی، جبکہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے مقرر کیا جانے والا ٹیرف بھی فرم کی توقعات سے کم تھا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.