پشاوردھماکے کے تناظر میں آئی جی سندھ نے سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کردیئے

بدھ 18 مئی 2016 17:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مئی۔2016ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پشاور کے علاقے متھرا میں دھماکے کے تناظر میں پولیس کو سیکیورٹی کے مجموعی اقدامات مذید سخت اور الرٹ رہتے ہوئے انجام دینے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔ترجمان سندھ پولیس کے دفتر سے جاری ایک اعلامیئے کے مطابق آئی جی سندھ نے تمام ڈی آئی جیز ، ضلعی ایس ایس پیز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ متعلقہ حدود میں قائم سرکاری و نجی اسکولوں ، کالجوں ، جامعات و دیگر تعلیمی اداروں پر جملہ سیکیورٹی اقدامات کو مرتب کردہ کنٹی جینسی پلان کی روح کے مطابق نہ صرف یقینی بنائیں بلکہ اس حوالے سے پولیس ڈپلائمنٹ کی بریفنگ جیسے امور کو بھی لازمی بنائیں ۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ جرائم کے خلاف جاری آپریشن کو مذید تیز اور ۔

(جاری ہے)

مربوط بناتے ہوئے پولیس کارکردگی میں نمایاں بہتری لائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں باالخصوص انٹیلی جینس بڑھانے اور دیگر انٹیلی جینس اداروں/ ایجینسیوں سے روابط اور خفیہ معلومات کی شیئرنگ جیسے نظام کو غیر معمولی بنایا جائے تاکہ ممکنہ ناخوشگوار واقعہ کے حوالے سے بروقت انسدادی اقدامات یقینی ہوسکیں ۔

ترجمان کے مطابق آئی جی سندھ نے کہا کہ صوبے اور اضلاع کے لحاظ سے تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ اور کڑی نگرانی جیسے اقدامات کو مذید ٹھوس اور موثر بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں پولیس پیٹرولنگ ، پکٹنگ ، اسنیپ چیکنگ ، ریکی اور نگرانی جیسے اقدامات کو تھانہ جات کی سطح پر غیر معمولی اور نتیجہ خیز بنایا جائے اور اس حوالے سے میڈیا دفاتر ، فیلڈ میں مصروف صحافیوں کی سیکیورٹی سمیت تمام پبلک مقامات ، ائیر پورٹس ، ریلوے اسٹیشنز ، بس ٹرمینلز ، حساس تنصیبات ، اہم سرکاری و نیم سرکاری عمارتوں ، قونصل خانوں ، فاسٹ فوڈ چینز ، وغیرہ کے علاوہ مرکزی مساجد ، امام بارگاہں وں ، مزارات ، درگاہوں اور اقلیتی برادری کے مذہبی مقامات پر سیکیورٹی کے مجموعی اقدامات مذید سخت کیئے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :