پنجاب فوڈ اتھارٹی کا سندر اڈا میں ریسٹورنٹ اور فیکٹری پر چھاپہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 18 مئی 2016 17:22

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا سندر اڈا میں ریسٹورنٹ اور فیکٹری پر چھاپہ

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18مئی2016ء) : پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر آپریشنز عائشہ ممتاز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سندر اڈا میں ریسٹورنٹ اور فیکٹری پر چھاپہ مارا۔ تفصیلات کے مطابق چھاپے کے دوران گندگی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر ریسٹورنٹ اور فیکٹری کو سیل کر دیا۔

(جاری ہے)

عائشہ ممتاز کا کہنا تھا کہ ریسٹورنٹ میں بدبو اور گندگی کے ڈھیر تھے۔ جبکہ فیکٹری میں جعلی مشروبات تیار کیے جاتے تھے، عائشہ ممتاز نے کہا کہ فیکٹری میں تیار ہونے والے مشروبات شہر کی بڑی بڑی مارکیٹوں میں فروخت کیے جاتے تھے جبکہ فیکٹری میں تیار ہونے والے مشروبات میں مضر صحت کیمیکل شامل کیے جاتے تھے۔ عائشہ ممتاز کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹ اور فیکٹری کو سیل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :