سرفراز مرچنٹ کی کراچی آمد ،مقامی عدالت سے ضمانت کے بعد بیان بھی ریکارڈ کرائیں گے ،ذرائع

بدھ 18 مئی 2016 17:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مئی۔2016ء) ایم کیو ایم قائد الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کے اہم گواہ سرفراز مرچنٹ کراچی پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قائد متحدہ کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کے اہم گواہ کراچی میں پہنچ گئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق سرفراز مرچنٹ کراچی کی مقامی عدالت سے ضمانت کرانے کے بعد اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔واضح رہے کہ سرفراز مرچنٹ کے فوجداری مقدمے میں ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہو چکے ہیں ضمانت کے بعد جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا بھی امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :