صحت کی سہو لیا ت فرا ہم کر نے والے نظا م کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے،جا م مہتا ب حسین ڈہر

بدھ 18 مئی 2016 17:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مئی۔2016ء) صوبا ئی وزیر صحت جا م مہتا ب حسین ڈہر نے کہا ہے کہ نر سیں ،مڈوائفزلیڈی ہیلتھ ورکرز اور ویکسینیٹر ز صحت کی سہو لیا ت فرا ہم کر نے کے نظا م میں ریڑ ھ کی ہڈ ی کی حیثیت رکھتے ہیں اور یو ایس ایڈمشن اور دیگر اسٹیک ہو لڈرز کے تعا و ن سے انفرا د ی ما نیٹر نگ سسٹم کو بہتر بنا نے کی کو شش کر رہے ہیں تا کہ مطلوبہ نتا ئج حا صل کئے جا سکیں ۔

یہ با ت انہو ں نے بدھ کو سندھ سیکریٹریٹ میں یو ایس ایڈ مشن کے ایک وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کہی ۔اس مو قع پر یو ایس ایڈ مشن کی ٹیم لیڈر مس مو نیکا ،ڈپٹی ڈا ئریکٹر کیر ی رسمیو سن ،سیکریٹری صحت احمد بخش نا ریجو اور ڈی جی صحت حسن مرا د شا ہ بھی مو جو د تھے ۔انہو ں نے کہا کہ صحت کی سہو لیا ت فرا ہم کرنے والوں کی حوصلہ مند ی کے لئے ان کے خصو صی پیکج بھی منظو ر کر وا نے کی کو شش کی جا ر ہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے تجویز دی کہ حفاظتی صحت کے نظا م کو بہتر بنا نے کے لئے میڈیکل اسٹا ف کے لئے شا ر ٹ کو ر سز کر وائے جا ئیں اور سندھ کے مخصو ص اضلا ع میں غذا ئیت کی کمی کے شکا ر ما ؤ ں اور بچو ں پر خصو صی تو جہ دی جا رہی ہے ۔صوبا ئی وزیر صحت نے بتا یا کہ یو ایس ایڈ مشن کے تعا و ن سے کم کا ر کر دگی دکھا نے والے 11اضلا ع میں ویکسینیٹر ز اور دیگر عملے کو 550مو ٹر سا ئیکلیں فرا ہم کی گئی ہیں جبکہ فیملی پلا ننگ سرو س کے مطلو بہ اہدا ف کی تکمیل کے لئے تھر پارکر ،خیر پو ر ،شہدا د کو ٹ اور جا مشورو میں 350جیپ فرا ہم کی جا ئیں ۔

اجلا س میں اس با ت پر بھی زور دیا گیا کہ صحت کی سہولیا ت فرا ہم کر نے کے سلسلے میں اضلا ع کی سطح پر مزید تو جہ دینے کی ضرورت ہے کیو نکہ ضلع اس نظام میں بنیادی اکا ئی ہے ۔اجلا س میں یہ بھی طے پا یا گیا کہ قا بل بھرو سہ معلو ما ت کا تبا دلہ کیا جا ئے ۔صوبا ئی وزیر صحت نے بتا یا کہ نئے ما لی سا ل میں آپریشنل بجٹ بڑ ھا یا جا ئے گا اور سر وس ڈلیوری سسٹم کو بہتر بنا نے کے لئے ڈی جی صحت کے دفتر کو مزید فعا ل بنا تے ہو ئے انسا نی وسا ئل ،ٹیکنیکل اور لا جسٹک سپو ر ٹ اور تعا و ن کے معاملات کو جا مع شکل دی جا ئے گی ۔

متعلقہ عنوان :