کے پی ٹی ملازمین برطرفی کیس کی سماعت 26 مئی تک ملتوی

2008میں ملازمت پر رکھا گیا تھا، اب انتظامیہ کی جانب سے برطرفی کے شوکاز نوٹس جاری کئیے گئے ہیں، ملازمین تمام ملازمین کو سیاسی بنیادوں پربھرتی گیا تھا ملازمت کے اشتہار شائع نہیں کیے گئے جو قوانین کی خلاف ورزی ہے،وکیل کے پی ٹی

بدھ 18 مئی 2016 17:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مئی۔2016ء) کراچی پورٹ ٹرسٹ(کے پی ٹی) کے 1200ملازمین نے برطرفی کے لیے شوکاز نوٹس جاری کرنے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔ عدالت نے سماعت 26 مئی تک ملتوی کردی۔بدھ کوسندھ ہائیکورٹ کے جسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے پی ٹی کے 1200 ملازمین کی جانب سے دائردرخواست کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

ملازمین کی جانب سے بتایاگیا کہ 2008 میں ملازمت پر رکھا گیا تھا، اب انتظامیہ کی جانب سے برطرفی کے شوکاز نوٹس جاری کردئیے ہیں ۔کے پی ٹی کے وکیل نے جواب داخل کرتے ہوئے بتایاکہ تمام ملازمین کو 2008 میں سیاسی بنیادوں پربھرتی گیا تھا جبکہ اس حوالے سے کوئی بھی ملازمت کے اشتہار شائع نہیں کیے گئے تھے جو قوانین کی خلاف ورزی ہے، اس لیے کے پی ٹی نے ان ملازمین کو برطرف کرنے کے شوکاز نوٹس جاری کیے ہیں۔عدالت نے وکیل کا جواب سننے کے بعد کیس کی سماعت 26 مئی تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :