ڈاکٹر عاصم حسین کی طبیعت ناساز ، مکمل آرام کا مشورہ

کمر میں تکلیف ،سینے میں دباؤ کی شکایت ڈاکٹر کا مکمل آرام کا مشورہ

بدھ 18 مئی 2016 17:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مئی۔2016ء) مشیرپیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کی جناح میں اسپتال طبعیت ناساز ہو گئی ہے ، ڈاکٹرز نے طبی امداد کے ساتھ ڈاکٹر عاصم کو مکمل آرام کا مشورہ دیاہے ۔

(جاری ہے)

کرپشن کیس میں ملوث ڈاکٹر عاصم حسین جناح اسپتال میں زیر علاج ہیں ، ڈاکٹر عاصم حسین نے بدھ کو کمر میں تکلیف اور سینے میں دباؤ کی شکایت کی جس پر ڈاکٹر رخسانہ نے مکمل طبی معائنہ کے بعدانہیں طبی امداد فراہم کی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین نے متلی اور پیٹ میں تکلیف کی بھی شکایت کی تھی ، ڈاکٹرز نے عاصم حسین نے مکمل آرام کا مشورہ بھی دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :