کراچی کا امن بحال کرنے میں سندھ پولیس کا اہم کردار ہے،کورکمانڈ ر کراچی

آرمی چیف کی ہدایت پر پولیس کی ہرطرح سے معاونت کرتے رہیں گے ،لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کی آئی جی سندھ سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 18 مئی 2016 17:19

کراچی کا امن بحال کرنے میں سندھ پولیس کا اہم کردار ہے،کورکمانڈ ر کراچی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مئی۔2016ء) کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے کہا ہے کہ کراچی کا امن بحال کرنے میں سندھ پولیس کا اہم کردار ہے ۔آرمی چیف کی ہدایت پر پولیس کی ہرطرح سے معاونت کرتے رہیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو آئی جی سندھ اﷲ ڈنو خواجہ سے ملاقات میں کیا ۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران سندھ بالخصوص کراچی کی امن و امان کی صورت حال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا ۔

کورکمانڈر نے سندھ پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ کراچی کے امن کو بحال کرنے کی کوششوں میں سندھ پولیس کا ایک اہم کردار ہے ۔ملاقات کے دوران کورکمانڈر نے اس بات کا بھی یقین دلایا کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کی ہدایت پر فائیو کور سندھ پولیس کی ہرطرح سے معاونت میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :