جدہ: قحبہ خانہ چلانے والے تین افراد کو قید اور کوڑوں کی سزا

بدھ 18 مئی 2016 17:14

جدہ: قحبہ خانہ چلانے والے تین افراد کو قید اور کوڑوں کی سزا

جدہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔18مئی 2016ء): جدہ کی مقامی عدالت نے دو مرد اور ایک خاتون کو قید اور کوڑوں کی سزا کا حکم سنادیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی ادارے حالہ کو شکایت موصول ہو ئی کے جدہ کے قریبی علاقے میں ایک گھر میں کچھ افراد نے قحبہ خانہ کھول رکھا ہے ،اور وہاں پر جسم فروشی کا کاروبار کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

متعلقہ ادارے نے چھاپہ مار کر وہاں سے دو مرد اورایک عورت کو گرفتار کر لیا۔

جنہوں نے تفیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ آج جدہ کی مقامی عدالت ان تینوں ملزمان کو سزائیں سنا دیں۔ گروہ کے سرغنہ کو چار سال قید اور دو سو کوڑوں کی سز ا اور 20,000ریال جرمانہ، دوسرے مرد کو ایک سال قید، نوے کوڑے اور 10,000ریال جرمانہ،اور عورت کو اڑھائی سال قید ، مختلف وقفوں سے نوے کوڑے لگانے کی سزا کا حکم سنایا ۔