پانی و بجلی ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر ایک کھرب 23ارب 62کروڑ 3لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

بدھ 18 مئی 2016 17:07

اسلام آباد ۔ 18 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مئی۔2016ء) وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات نے رواں مالی سال 2015-16ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں کے لئے پانی و بجلی ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر ایک کھرب 23ارب 62کروڑ 3لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔ حکومت نے رواں مالی سال میں اس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے ایک کھرب 44کروڑ26لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لئے 10ارب، 1200میگا واٹ ، ایل این جی پاور پلانٹ کی تعمیر کے لئے 22ارب 50کروڑ، 1200میگا واٹ نے ایل این جی پاور پلانٹ، حویلی بہادر شاہ میں تعمیر کے لئے 22ارب 50کروڑ، مٹیاری ٹو لاہور ٹرانسمیشن لائن کی تبدیلی کے لئے ایک ارب 56کروڑ، جامشورو میں 132کے وی گرڈ اسٹیشن کے لئے 9کروڑ، کوئٹہ میں منگی ڈیم 50کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :