امتحانی مراکز کی حدود میں دفعہ 144 نافذ

بدھ 18 مئی 2016 17:01

سرگودھا۔18 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مئی۔2016ء) ایڈمنسٹریٹر/ڈی سی او سرگودہا ثاقب منان نے یونیورسٹی آف سرگودہا کے زیر ِاہتمام 19مئی سے شروع ہونے والے ٹرم سسٹم ایگزمینشن 2016 ء پنجاب اور بورڈ آف ٹیکنالوجی کے زیر ِاہتمام شروع ہونے والے میٹرک ووکیشنل، میٹرک ٹیکنیکل او رڈپلومہ ان کامرس کے امتحانی مراکز کی حدود میں دفعہ 144کے تحت امیدواران او رنگران عملے کے علاوہ دیگر غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

امیدو ار کو بھی امتحان میں مدد دینے والی کتاب، حل شدہ پرچہ او رموبائل فون بھی ساتھ لے جانے پر پابندی ہو گی ۔