لونڈ شر قبائلی تکرار کا مرکزی کردار30 سے زائد سنگین مقدمات میں مطلوب ملزم ساتھی سمیت گرفتار

بدھ 18 مئی 2016 16:45

گھوٹکی ۔ 18 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مئی۔2016ء) گھوٹکی پولیس نے لونڈ شر قبائلی تکرار کا مرکزی کردار ملزم جس کی گرفتاری کیلئے دس لاکھ روپے انعام مقرر کیا گیا تھاکو ساتھی سمیت گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی گھوٹکی مسعود احمد بنگش کے مطابق ڈہرکی پولیس کی کھینجو تہانے کی حدود میں ایک خفیہ کارروائی کے دوران پولیس کو 30 سے زائد سنگین مقدمات میں مطلوب اور علاقے میں شر لونڈ قبائلی تکرار کا مرکزی کردار جلال الدین لونڈ اور اسکے ساتھی رجب لونڈ کو ایک کلاشنکوف سمیت گرفتار کرلیا،ایس ایس پی کے مطابق گرفتار ملزمان پر اغوا برائے تاوان،اقدام قتل، رہزنی، غیرقانونی اسلحہ رکھنے اور پولیس پر حملوں مقابلوں جیسے سنگین مقدمات درج ہیں جبکہ حکومت سندھ کی جانب سے ملزم جلال دین کی گرفتاری کیلیئے دس لاکھ روپے انعام مقرر کیا گیا تھا۔

ایس ایس کے مطابق ملزم جلال دین کی گرفتاری گھوٹکی پولیس کی اہم کامیابی ہے جس سے علاقے میں پناہ حاصل کرنے والے جرائم پیشہ عناصر کی کمر توڑ کہ رکھ دی ہے۔

متعلقہ عنوان :