عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحی میں شامل ہے،ڈپٹی کمشنر

بدھ 18 مئی 2016 16:45

ٹھٹھہ ۔ 18 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مئی۔2016ء) ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ طاہر حسین سانگی نے کہا ہے کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحی میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ٹھٹھہ شہر کی سڑکوں اور گلیوں کی مرمت، صفائی ستھرائی، پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے نئی لائنیں نصب کرنے، ڈرینج سسٹم کو فعال بنانے، کوڑے کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کیلئے آلات، مشنری اور گاڑیوں کی مرمت و خریداری سمیت مختلف منصوبوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ عوام کو تمام میونسپل سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

ان باتوں کا اظہار انہوں نے دربار ہال مکلی میں ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کمیٹی کی جانب سے پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے واٹر ٹینکرز، کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کیلئے ٹریکٹرز اور ٹرالیوں کی خریداری سمیت ٹاوٴن ہال کی مرمت و دیگر ضروری اشیاء کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ورکس سروسز، ہائی وے، بلڈنگز، لوکل گورنمنٹ کے افسران کے علاوہ ڈسٹرکٹ اکاوٴنٹس آفیسر، چیف میونسپل آفیسر، اسسٹنٹ کمشنر ٹھٹھہ و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :