محکمہ صحت اسلام آباد نے ڈینگی مچھر کے خاتمے کے لئے مچھر مار ادویات جمع کرنا شروع کر دیں
بدھ 18 مئی 2016 16:45
اسلام آباد ۔ 18 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مئی۔2016ء) محکمہ صحت اسلام آباد نے ڈینگی مچھر کے خاتمے کے لئے مچھر مار ادویات جمع کرنا شروع کر دی ہیں۔ اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور انچارج ڈینگی سرویلنس سیل ڈاکٹر نجیب درانی نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں حالیہ موسم خشک ہونے کی وجہ سے ڈینگی کا کوئی خطرہ نہیں تاہم اگر بارش ہو جاتی ہے تو ڈینگی کی وباء پھیلنے کا خدشہ ہو سکتا ہے۔
ڈاکٹر نجیب درانی نے کہا کہ محکمہ صحت اسلام آباد میں ڈبلیو ایچ او کے معیار کے مطابق مختلف کمپنیوں سے ادویات جمع کرنا شروع کر دی ہے تا کہ ڈینگی مچھروں کا خاتمہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی مچھر جولائی اور اگست میں زیادہ افزائش کرتا ہے اس کو تلف کرنے کے لئے مچھر مار سپرے کیا جاتا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں عوام میں ڈینگی مچھر سے بچنے کے لئے مہم شروع کر رکھا ہے۔
لیڈی ہیلتھ ورکر گھر گھر کے اندر جبکہ سینیٹری انسپکٹر اور ملیریا انسپکٹر گھروں کے باہر مہم میں مصروف ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ ایک مہینے کے دوران کمرے کی کھڑکیاں بند کر کے کم از کم دو مرتبہ سپرے کیا کریں۔ اسی طرح اپنے بچوں کو شام اور صبح کے وقت پورے بازو والے کپڑے پہنا کریں تا کہ وہ ڈینگی مچھر سے محفوظ رہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.