سابق اوپنر اویشکا گوناوردنے سری لنکن اے کرکٹ ٹیم کے کوچ مقرر

بدھ 18 مئی 2016 16:43

کولمبو ۔ 18 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مئی۔2016ء) سابق سری لنکن اوپنر اویشکا گوناوردنے سری لنکا اے اور سابق سینئر ٹیم کے کوچ روئے دیاس انڈر 19 ٹیم کے کوچ مقرر ہو گئے۔ طے شدہ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں نے رواں سال جولائی میں انگلینڈ کا دورہ کرنا ہے، سری لنکن انڈر 19 ٹیم جنوبی افریقہ کا بھی دورہ کرے گی۔

(جاری ہے)

گوناوردنے سری لنکا کرکٹ کوچنگ پینل کا حصہ ہیں اور اس کے علاوہ وہ حال ہی میں انڈر 19 ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ بھی رہ چکے ہیں، انہوں نے آئی لینڈرز کی طرف سے 6 ٹیسٹ اور 61 ایک روزہ بین الاقوامی میچز کھیل رکھے ہیں۔ دیاس کو 20 ٹیسٹ اور 58 ایک روزہ میچز میں سری لنکن ٹیم کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے، 1998ء میں انہیں سری لنکن ٹیم کی کوچنگ سونپی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :