آسٹریلوی آل راؤنڈر مارکس سٹونس ذاتی وجوہات کی بناء پر رواں آئی پی ایل کے بقیہ میچز سے دستبردار

بدھ 18 مئی 2016 16:43

بنگلور ۔ 18 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مئی۔2016ء) کنگز الیون پنجاب کے آسٹریلوی آل راؤنڈر مارکس سٹونس ذاتی وجوہات کی بناء پر رواں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) چھوڑ کر واپس وطن لوٹ گئے، وہ آئی پی ایل سے باہر ہونے والے چھٹے پلیئر ہیں، اس سے قبل سٹیون سمتھ، مچل مارش، شان مارش، جان ہیسٹنگز اور گلین میکسویل بھی لیگ سے باہر ہو چکے ہیں، ان پانچوں کھلاڑیوں نے انجری مسائل کے باعث ایونٹ سے دستبرداری اختیار کی تھی جبکہ سٹونس ذاتی وجوہات کی بناء پر آئی پی ایل چھوڑ کر وطن لوٹ گئے۔

(جاری ہے)

پنجاب کی ٹیم پہلے ہی ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہے اور وہ پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر موجود ہے۔ سٹونس نے سات میچز میں پنجاب کی نمائندگی کی، انہوں نے 8 وکٹیں لیں اور 146 سکورز کئے۔

متعلقہ عنوان :