پاکستان زیتون کی کاشتکاری میں اٹلی کے تجربے اور تکینیک سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے، فاٹا میں زیتون کی کاشتکاری سے سماجی اور معاشی ترقی کو فروغ ملے گا ،وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی واصلاحات احسن اقبال کی اٹلی کے سفیرایچ ایچ سٹیفانوپونٹیکورو کی قیادت میں وفد سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 18 مئی 2016 16:41

اسلام آباد ۔ 18 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی واصلاحات احسن اقبال نے کہاہے کہ فاٹا میں زیتون کی کاشتکاری سے سماجی اور معاشی ترقی کو فروغ ملے گا ،پاکستان زیتون کی کاشتکاری میں اٹلی کے تجربے اور تکینیک سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پلا ننگ کمیشن میں اٹلی کے سفیرایچ ایچ سٹیفانوپونٹیکورو کی سر براہی میں وفد سے ملاقات کے دوران کیا ۔

ملاقات میں پاکستان میں زیتون کی کاشتکاری پر بات چیت کی ۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہاکہ زیتون کی کاشتکاری پاکستان اور اٹلی کے مابین فلیگ شپ پروگرام ہو گا‘زیتون کے تیل تک عام لوگوں کی رسائی کو یقینی بنانا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ زراعت کے شعبے میں ترقی وژن 2025 ء کااہم حصہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :