فاٹا کے اساتذہ کی اپ گریڈیشن کا معاملہ حل ہونے سے 20 ہزار خاندانوں کو حق ملا ہے

وزیر خزانہ اور حکومت کے شکر گزار ہیں، حاجی شاہ جی گل آفریدی

بدھ 18 مئی 2016 16:39

اسلام آباد ۔ 18 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مئی۔2016ء) فاٹا سے رکن قومی اسمبلی حاجی شاہ جی گل آفریدی نے کہا ہے کہ فاٹا کے اساتذہ کی اپ گریڈیشن کا معاملہ حل ہونے سے 20 ہزار خاندانوں کو حق ملا ہے‘ وزیر خزانہ اور حکومت کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران حاجی شاہ جی گل آفریدی نے کہا کہ فاٹا کے اساتذہ کی اپ گریڈیشن کا معاملہ 2012ء سے التواء کا شکار تھا ہم حکومت کے شکر گزار ہیں اس سے 20 ہزار خاندانوں کو حق ملا ہے۔ وزیر خزانہ کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ فاٹا کے اساتذہ کا معاملہ حل کرنا ان کافرض تھا۔

متعلقہ عنوان :