آئین میں 22ویں ترمیم کا بل قومی اسمبلی سے کل منظور کرایا جائے گا

بدھ 18 مئی 2016 16:39

اسلام آباد ۔ 18 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مئی۔2016ء) قومی اسمبلی سے آئین میں 22ویں ترمیم کا بل کل جمعرات کو منظور کرایا جائے گا۔ اس بل میں الیکشن کمیشن کے چاروں صوبوں سے اراکین کے انتخاب کے حوالے سے ترمیم شامل ہے۔ واضح رہے کہ جون کے شروع میں الیکشن کمیشن کے چاروں صوبوں سے ممبران کی مدت پوری ہو رہی ہے اس لئے رواں سیشن میں اسے قومی اسمبلی اور سینٹ سے منظور کرایا جائے گا۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی کے ایجنڈے پر دستور 22ویں ترمیم کا بل موجود تھا جبکہ سپیکر اور حکومتی و اپوزیشن اراکین کی بھی خواہش تھی کہ یہ چونکہ متفقہ بل ہے اور اسے بدھ کو ہی منظور کرالیا جائے تاہم پانامہ لیکس پر اپوزیشن اور حکومتی تقاریر اور ایوان میں 228 اراکین موجود نہ ہونے کی وجہ سے یہ بل کل جمعرات تک موخر کردیا گیا ہے جبکہ سپیکر نے حکومتی اور اپوزیشن اراکین کو ایوان میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :