سرکاری ہسپتالوں کے ایم ایس اور ای ڈی او ہیلتھ کو ہسپتالوں کا دورہ کرنے کی ہدایت

بدھ 18 مئی 2016 16:35

سرگودھا۔18 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مئی۔2016ء)حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس (ایم ایس) اور ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسرز ہیلتھ (ای ڈی اوز)کو ہدایت جاری کی ہے کہ تمام میڈیکل سپرنٹنڈنٹس دن میں 2 مرتبہ اپنے اپنے ہسپتالوں کا دورہ کریں اور عملہ کی ڈیوٹی مریضوں کو فراہم کی جانیوالی سہولتوں کے بارے میں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ مرتب کریں ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت ذرائع کے مطابق اسی طرح ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسرز ہیلتھ بھی تمام ہسپتالوں میں ہفتہ میں ایک بار اپنے دورے کو یقینی بنائیں اور یہ دورے اچانک ہونے چاہئیں ۔اس کے علاو ضلع بھر کے تمام بنیادی مراکز ِصحت میں بھی 24 گھنٹے صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے اقدامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔