Live Updates

تمام اضلاع کے ڈی پی اوز سے رمضان پلان طلب

بدھ 18 مئی 2016 16:35

سرگودھا۔18 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مئی۔2016ء) پولیس اہلکاروں کو رمضان المبارک میں نماز تراویح ‘ نماز فجر اور نماز مغرب کے دوران ڈیوٹی دینے کیلئے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز سے رمضان پلان طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سال رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں صوبہ بھر کی تمام اہم مساجد ‘ امام بارگاہوں پر میٹل ڈیٹیکٹر کیساتھ مسلح پولیس اہلکار ڈیوٹی دینگے جبکہ اہم امام بارگاہوں اور مساجد پر ماہر نشانہ باز پولیس اہلکار چھتوں پر بھی تعینات کرنے پر غور کیا جارہا ہے جبکہ محافظ سکوارڈ کے دستے نماز تراویح‘ نماز فجر اور نماز مغرب کے دوران شہر بھر میں گشت کرینگے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات