Live Updates

قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے عمران خان کی تقریر کے دوران ماحول سازگار رکھنے پر حکومتی اراکین کا شکریہ ادا کیا

بدھ 18 مئی 2016 16:33

اسلام آباد ۔ 18 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مئی۔2016ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے کہا ہے کہ ایوان کا ماحول جتنا بہتر ہوگا اس کا فائدہ حکومت کو پہنچے گا‘ عمران خان کی تقریر کے دوران حکومتی اراکین کی طرف سے ماحول سازگار رکھنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ تمام تقاریر اچھے ماحول میں ہوئی ہیں ہمیں ماحول خراب نہیں کرنا چاہیے ماحول جتنا بہتر ہوگا حکومت کوفائدہ پہنچے گا۔

(جاری ہے)

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں نے ماحول سازگار رکھنے پر حکومتی ارکان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ایوان کا ماحول بہتر رکھنے کے حوالے سے حکومت کی ذمہ داری زیادہ ہے۔ وزیر دفاع کی تقریر میں ہم نے مداخلت نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ بائیسویں ترمیم پر ہم سب متفق ہیں۔ اس کو احسن انداز میں منظور کرنے کے لئے ماحول بہتر رکھنا ہوگا۔ سپیکر نے کہا کہ آئینی ترمیم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ خورشید احمد شاہ نے کہا کہ حکومت بھی پوری کوشش کرے ہم بھی کوشش کریں گے کہ ارکان کی تعداد یقینی بنائیں۔ (کل) جمعرات کو آئینی ترمیم وقفہ سوالات معطل کرکے منظور کرائی جائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات