کچہ کے علاقہ میں کوش گینگ کے مزید8 اشتہاری مجرمان نے ہتھیار ڈال دیئے

بدھ 18 مئی 2016 16:32

رحیم یار خان ۔ 18 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مئی۔2016ء) ماچھکہ کے کچہ کے علاقہ میں کوش گینگ کے خلاف پولیس کے جاری آپریشن کے دوران مزید8 اشتہاری مجرمان نے ہتھیار ڈال دیئے ہتھیار ڈالنے والے اشتہاری مجرمان کی تعداد36 ہوگئی ،ذارئع کے مطابق 12 روز قبل پولیس نے تھانہ ماچھکہ کے کچہ کے علاقہ کچی یونس میں بگا کوش گینگ کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کا آغاز کیا تھا ابتدائی مرحلہ میں پولیس نے کچی یونس کے علاقہ کو گھیرے میں لے کر پولیس چوکیاں قائم کرنے کے بعد ان پر پولیس اہلکار تعینات کیے تھے اسی دوران پولیس نے کچی یونس میں موجود کوش گینگ کے مجرمان اشتہاریوں کو ہتھیار ڈالنے کا حکم دیا تھا اور یقین دہانی کروائی تھی کہ درج مقدمات میں انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے گا جس پر 28 اشتہاری مجرمان نے مختلف اوقا ت میں ہتھیار ڈال کر خود کو پولیس کے حوالے کردیا تھا گزشتہ روز مزید8 اشتہاری مجرمان نے ہتھیار ڈال کر خود کو پولیس کے حوالے کردیا ذر ائع کے مطابق کوش گینگ کا سرغنہ بگا کوش سندھ کے کچہ کے علاقہ کی جانب فرار ہوگیا تھا ذرائع کے مطابق سند ھ کے اضلاع گھوٹکی اور کشمور پولیس نے بھی ان جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کا آغاز کرتے ہوئے کچہ یونس سے فرارہونے والے بگاکوش سمیت دیگر جرائم پیشہ افراد کا گھیراؤ کرلیا ہے پولیس ذرائع کے مطابق دریائے سندھ کے کچہ کے علاقوں کو جرائم پیشہ افراد سے پاک کرنے کیلئے آپریشن ضرب آہن جاری رکھا ہوا ہے اور ان اشتہاری و جرائم پیشہ مجرمان کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھے جانے کا امکان ہے ۔