آئی جی سندھ سمیت پولیس کے اعلیٰ افسران نے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار سے ملاقات

بدھ 18 مئی 2016 16:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مئی۔2016ء) آئی جی سندھ سمیت پولیس کے اعلیٰ افسران نے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار سے ملاقات کی۔ ملاقات میں شہر میں جاری آپریشن سمیت امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پولیس کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کے دوران کور کمانڈر کراچی لیفٹینٹ جنرل نوید مختار کا سندھ پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہناتھا کہ کراچی کے امن کو بحال کرنے کی کوششوں میں سندھ پولیس کا ایک اہم کردار ہے، جبکہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کی ہدایات کے مطابق پانچ کور سندھ پولیس کی ہر طرح کی معاونت میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :