اسلام آباد ‘احتساب عدالت نے وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر شفقت چیمہ کو 12روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا

بدھ 18 مئی 2016 16:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مئی۔2016ء) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر شفقت چیمہ کو بارہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔نیب راولپنڈی نے ملزم کے گھرپر چھاپہ مار کر اہم دستاویزات بھی قبضے میں لے لیں۔ نیب نے ناجائزذرائع سے کروڑوں روپے مالیت کے اثاثے بنانیکے الزام میں گرفتاروزارت خارجہ کے ڈائریکٹر شفقت چیمہ کواحتساب عدالت کے جج محمد بشیرکے سامنے پیش کیا۔

۔

(جاری ہے)

نیب نے عدالت سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ شفقت چیمہ آمدن سے زائد کروڑوں روپے کے اثاثوں کا مالک ہے۔ ملزم کے انسانی سمگلنگ میں ملوث ہونے کے ثبوت ملے ہیں۔تحقیقات کے لئے ملزم کا چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ دیاجائے۔ عدالت نیملزم کا بارہ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر تے ہوئے تیس مئی کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔۔دوسری طرف نیب راولپنڈی نے ابتدائی تفتیش کی روشنی میں ملزم کے گھر کی تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران گھر سے کروڑوں روپے مالیت کے قیمتی نوادرات اور سرکاری دستاویزات سمیت کروڑوں روپے کی جائیداد کے کاغذات ملے ہیں۔ نیب نے شفقت چیمہ کے ملکی و غیرملکی بینک اکاوٴنٹس منجمند کرنے کی کاروائی بھی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :