وزیراعظم نواز شریف کل گلگت ‘پرسوں سوات کا دورہ کریں گے

بدھ 18 مئی 2016 16:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مئی۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف کل جمعرات کو گلگت اور جمعہ کو سوات کا دورہ کریں گے،وزیراعظم گلگت بلتستان کونسل کے نو منتخب ارکان سے حلف لیں گے اور سوات میں نواز شریف کڈنی ہسپتال کا افتتاح کریں گے۔

(جاری ہے)

بدھ کو سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف جمعرات کو ایک روزہ دورے پر گلگت پہنچیں گے، وزیراعظم گلگت بلتستان کونسل کے نو منتخب ارکان سے حلف لیں گے، وزیراعظم جمعہ کو سوات کا دورہ کریں گے جہاں وہ نواز شریف کڈنی ہسپتال کا افتتاح اور پاک چائینہ آپٹیکل فائبر منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، سوات میں کڈنی ہسپتال پنجاب ٹرسٹ نے تعمیر کیا ہے، پنجاب ہسپتال ٹرسٹ کے سربراہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار ہیں، نواز شریف کڈنی ہسپتال 110بستروں پر مشتمل ہے،یہ ہسپتال سنگھوٹہ سوات میں تعمیر کیا گیا ہے، نواز شریف کڈنی ہسپتال کی تعمیر پر 80کروڑ روپے لاگت آئی ہے، ہسپتال میں 14ڈائیلائسز مشینیں،12آپریشن تھیٹر، سٹی سکین، ایکسرے مشین، لیتھوٹرپٹر، پتھیالوجی لیب اور بلڈ بنک کی سہولت موجود ہیں۔