چیئرمین پیپلزپارٹی نے رحمان ملک کے بیان کا نوٹس لے لیا،بلاول بھٹو کا پارٹی کے سینئر رہنما کے خلاف بطور چیئرمین پہلا نوٹس ہے

رحمان ملک کوپارٹی پالیسی کے خلاف بیانات دینے سے منع کردیا ہے،سابق وزیرداخلہ نے نواز شریف کے استعفیٰ سے متعلق پارٹی پالیسی کے خلاف بیان دیا تھا ،پالیسی کے خلاف کوئی بھی بیان پارٹی کی ساکھ کو متاثر کرسکتاہے۔بلاول بھٹو زرداری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 18 مئی 2016 16:21

چیئرمین پیپلزپارٹی نے رحمان ملک کے بیان کا نوٹس لے لیا،بلاول بھٹو کا ..

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18مئی۔2016ء) :پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے رحمان ملک کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں پارٹی پالیسی کے خلاف بیانات دینے سے منع کردیا ہے،رحمان ملک نے نواز شریف کے استعفیٰ سے متعلق پارٹی پالیسی کے خلاف بیان دیا تھا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے مرکزی رہنماء اور سابق وزیرداخلہ رحمان ملک کو خبردار کیا ہے کہ پالیسی کے خلاف ان کا کوئی بھی بیان پارٹی کی ساکھ کو متاثر کرسکتاہے۔

رحمان ملک نے بیان دیا تھا کہ بلا ول بھٹو اور آصف زرداری ایک پیج پر ہیں۔پارٹی چیئرمین نے نواز شریف کے استعفیٰ سے متعلق کوئی بات نہیں کی،جس کا بلاول بھٹو زرداری نے نوٹس لیتے ہوئے رحمان ملک کوپارٹی پالیسی کے خلاف بیانات دینے سے روک دیا ہے۔بلاول بھٹو کا پارٹی کے سینئر رہنما کے خلاف بطور چیئرمین پہلا نوٹس ہے۔