قتل ہونیوالا نوجوان گورنر پنجاب کے بیٹے کا کمپیوٹر آپریٹر نکلا ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی

بدھ 18 مئی 2016 16:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مئی۔2016ء) لاہور کے علاقہ مزنگ میں قتل ہونے والا نوجوان گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کے بیٹے کا کمپیوٹر آپریٹر نکلا ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔پولیس کے مطابق دو روز قبل بیگم روڈ پر 22سالہ نوجوان حامد رضا غزالی کو نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کر دیا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے حامد کی لاش کا پوسٹ مارٹم کروا کے انکے ورثا کے حوالے کر دی ہے جو میت کو آبائی گاؤں نارووال تدفین کے لیے لے گئے ۔

پولیس کے مطابق مقتول گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کے بیٹے، آصف رفیق رجوانہ کے دفتر میں کمپیوٹر آپریٹر تھا جسے ایک گولی ماری گئی اور زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی ۔ ایس پی اسماعیل کھاڑک کا کہنا ہے کہ مقتول کے قتل کا مقدمہ اس کے والد کی مدعیت میں درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :