لاہور سے اٹلی ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ، دو ملزمان گرفتار

بدھ 18 مئی 2016 16:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مئی۔2016ء) اینٹی نارکوٹکس فورس نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے لاہور سے اٹلی ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ، دو ملزمان نے اپنے پیٹ میں ہیروئن سے بھرے 70,70کیپسول نگل کر ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش کی، گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

لاہور ایئرپورٹ پر تعینات اینٹی نارکوٹکس فورس ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے دو مسافر شوکت علی اور صفدر علی کو شک گزرنے کی بنیاد پر جب تفصیلی چیک کیا گیا تو دونوں نے اپنے معدے میں ہیروئن سے بھرے کیپسول نگل کر اسمگلنگ کرنے کا اعتراف کر لیا جو ہیروئن لاہور سے اٹلی اسمگل کرنا چاہتے تھے۔

اینٹی نارکوٹکس فورس نے دونوں ملزمان کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے جہاں ان سے تفتیش کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :