بلوچستان ڈیلپمنٹ اتھارٹی کے کنٹریکٹ ملازمین کا علامتی بھوک ہڑتال 229دن سے پریس کلب کے سامنے جاری

بدھ 18 مئی 2016 16:13

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مئی۔2016ء) بلوچستان ڈیلپمنٹ اتھارٹی کے کنٹریکٹ ملازمین کا علامتی بھوک ہڑتال 229دن سے پریس کلب کے سامنے جاری ہے ۔ کنٹریکٹ ملازمین کے عدم مستقلی میں وزیر بی ڈی اے براہ راست ملوث ہے اور چیئرمین بی ڈی اے کے ذریعے کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی میں مختلف ہتھکنڈے اور حربے استعمال کر رہے ہیں جس کی وجہ سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے ملازمین کا مسئلہ حل ہونے کے بجائے وزیر بی ڈی اے کے نا اہلی اور سیاسیت کا نزرانہ ہورہاہے اور وزیر بی دی اے صوبہ بلوچستان کے بتیس اضلاع میں کنٹریکٹ ملازمین کے بنیادی فرائض سرانجام دینے ولاے کنٹریکٹ ملامزین کو سیاسی تعصب کا نشانہ بنایا جا رہاہے آل کنٹریکٹ ایمپلائز کے نمائندے منیر احمد ، زبیر احمد، شیر احمداور علاولدین کا وزیر اعلیٰ ، چیف سیکرتری اور کورکمانڈرسے اپیل ہے کہ محکمہ بی ڈی اے کے کنٹریکٹ ملازمین کے ریگولرائشیشن کا نوٹیفکیشن جاری کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اور کنٹریکٹ ملازمین کے مستقلی کے ساتھ کھیل کھیلنے والے وزیر بی ڈی اے اور چیئرمین بی ڈی اے کے خلاف انکوائری تیم دیں اور انکوائری ٹیم اس بات کا تعین کرے کہ وزیر بی ڈی اے اور چیئرمین بی ڈی اے آخر کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی میں رکاوٹیں کیوں پیش کر رہے ہیں اور انولوں کے کون سے مفادات وابستہ ہے جسکی وجہ سے کنٹریکٹ ملامزین کو ریگولرنہیں ہونے دے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

کنٹریکٹ ملازمین کے نمائندوں کو کاہنا ہے کہ اگر وزیر اعلیٰ: چیف سیکرٹری ۔اور کور کمانڈر نے کنٹریکٹ ملازمین کے مسئلے کو نظر انداز کیا اور حل نہیں تو 23-5-2016کو تادم مبر بھوک ہڑتال کا اعلان کریں گے اور کسی بھی قسم کا جانی و مالی نقصان ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت ، وزیر بی ڈی اے اور چیئرمین بی ڈی اے پر عائد ہوگی جو جان بوجھ کر کنٹریکٹ ملازمین کا مسئلہ حل نہیں ہونے دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :