Live Updates

آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی حکومت بنائیگی،بیرسٹر سلطان وزیراعظم ہونگے،کشمیریوں کا کیس ہر فورم پر خود لڑونگا۔عمران خان

میاں صاحب آپ نہیں بچ سکتے،ایمپائر کی انگلی کھڑی ہوگئی ہے،مولانا فضل الرحمن نواز شریف کی کرپشن کو بچانے کے چکر میں ہے،مولانا کانعرہ یہ ہے کہ رقم بڑھاؤ نواز شریف ہم آپ کے ساتھ ہیں،پاکستان کو ٹھیک کرنے کا چار نکاتی فارمولا ایماندار لیڈر شپ،اداروں کو مضبوط کرنا اورنوجوانوں کی تعلیم و تربیت پر پیسہ خرچ کرنا ہے،جمعہ کو فیصل آباد میں جلسہ ہے،جن لوگوں نے اسلام آباد اور لاہور میں ہماری عورتوں کو تنگ کیا ان کو خبردار کرتا ہوں کہ اب پھینٹا پڑے گا۔چیئرمین تحریک انصاف کا مظفرآباد میں جلسہ عام سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 18 مئی 2016 16:04

آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی حکومت بنائیگی،بیرسٹر سلطان وزیراعظم ہونگے،کشمیریوں ..

مظفرآباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18مئی۔2016ء) :پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بیرسٹرسلطان محمود چوہدری آزاد کشمیر کے آئندہ وزیر اعظم ہونگے اور انکی سربراہی میں آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی آئندہ حکومت بنائے گی،میاں صاحب سمجھتے ہیں کہ وہ بچ جائینگے۔لیکن آپ نہیں بچ سکتے کیونکہ ایمپائر کی انگلی کھڑی ہوگئی ہے آپ کو جانا ہوگا،مولانا فضل الرحمن نواز شریف کی کرپشن کو بچانے کے چکر میں ہے،مولانا کانعرہ یہ ہے کہ رقم بڑھاؤ نواز شریف ہم آپ کے ساتھ ہیں، جو لیڈر کرپشن کرے اور اپنی کرپشن چھپائے وہ ملک کی قیادت نہیں کرسکتا،پاکستان کو ٹھیک کرنے کیلئے ایماندار لیڈر شپ،اداروں کو مضبوط کرنا اور نوجوانوں کی تعلیم و تربیت پر پیسہ خرچ کرنا چار نکاتی فارمولا ہے،جمعہ کو فیصل آباد میں جلسہ ہے،جن لوگوں نے اسلام آباد اور لاہور میں ہماری عورتوں کو تنگ کیا تو خبردار کررہا ہوں کہ اب پھینٹا پڑے گا۔

(جاری ہے)

وہ آج مظفر آبادآزاد کشمیر میں جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔جلسہ عام سے بیرسٹرسلطان محمود چوہدری،جہانگیر خان ترین غلام سرور خان،خواجہ فاروق احمد، ظفر انور،سردار امتیاز خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔عمران خان نے کہا کہ 21سال دھوپ میں کرکٹ کھیلی ہے۔مجھے دھوپ کا کوئی فرق نہیں پڑتا۔خواتین کے کیلئے تمبوں لگا دیتے ۔انہوں نے کہا کہ جمعہ کو فیصل آباد میں جلسہ ہے۔

جن لوگوں نے اسلام آباد اور لاہور میں ہماری عورتوں کو تنگ کیا تو خبردار کررہا ہوں کہ پھینٹا پڑے گا۔ہم پاکستانی ہیں،عورتوں کی عزت کرتے ہیں۔یہ پاکستان ہے جہاں عورتوں کو ان کا مقام ملے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک عظیم خواب کا نام تھا یہ کبھی نہ بھولنا،اگر اس خواب کو بھول گئے تو ملک ختم ہوجائیگا۔پاکستان نظریہ تھا اس نظریے کو تباہ کیا جارہا ہے۔

آج مظفر آباد کے نوجوانوں کا جنون دیکھ کر شک نہیں کہ یہ ملک ایک عظیم ملک بننے جا رہ اہے۔اس کیلئے جدوجہد کی ضرورت ہے۔ایسا ملک بنائے گے،جس کی خواب علامہ اقبال اور قائد اعظم کا تھا۔عمران خان نے کہا کہ مولانا ڈیزل نواز شریف کو بچانے کے چکر میں ہے۔مولانا نے نواز شریف کو ڈی آئی خان بلایا۔مولانا فضل الرحمن نواز شریف کی کرپشن کو بچانے کی کوشش کررہا ہے۔

نعرہ یہ ہے کہ رقم بڑھاؤ نواز شریف میں آپ کے ساتھ ہوں۔میاں صاحب گھبرائے ہوئے ایک ایک منصوبے کا تین تین بار افتتاح کررہے ہیں۔میاں صاحب سمجھتے ہیں کہ وہ بچ جائینگے۔لیکن آپ نہیں بچ سکتے کیونکہ ایمپائر کی انگلی کھڑی ہوگئی ہے آپ کو جانا ہوگا۔ہمارے پیارے رسول نے لیڈر کیلئے ایک مثال قائم کی کہ ایماندار لیڈر سارے معاشرے کی اخلاقیات اٹھا دیتا ہے۔

عظیم لوگ کے ساتھ سب لیڈر بن گئے۔انہوں نے کہا کہ میاں صاحب لیڈر اپنی فیکٹریاں نہیں بلکہ قوم کی تقدیر بدلنے آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو لیڈر کرپشن کرے اور اپنی کرپشن چھپائے وہ ملک کی قیادت نہیں کرسکتا۔عمران خان نے کہا کہ 2012ء میں مریم نواز کہتی کہ میرے اثاثے نہ پاکستان میں ہیں نہ باہر ہیں۔حسین نواز نے کہا کہ مریم دو آف شور کمپنیوں کی مالک ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ٹھیک کرنے کا چار نکاتی فارمولا ہے،پہلی چیزایماندار لیڈر شپ،آزاد کشمیر پر توجہ دینے سے سویزلینڈ بن سکتا ہے،سنگا پور،ملائیشیاء میں ایماندار لیڈر آئے تو ترقی کرگئے ،ہمیں نواز شریف مل گیا،دوسری اداروں کو مضبوط کرینگے۔تیسری چیز نوجوانوں کی تعلیم و تربیت پر پیسہ خرچ کرنا ہے۔انہوں نے نواز شریف کشمیریوں کی اس لیے بات نہیں کرتا کہ اس کے انڈیا کے ساتھ کاروباری مراسم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں آج سے پی ٹی آئی کی انتخابی مہم کا آغاز ہو چکا ہے لہٰذا کارکن پی ٹی آئی کے امیدواروں کو کامیاب کرانے کے لئے کمپین شروع کرنے کے لئے میدان عمل میں نکل پڑیں۔میں اعتماد سے کہتا ہوں کہ آئندہ حکومت پی ٹی آئی کشمیر کی ہوگی اور کارکن حکومت بنانے اور چلانے کی تیاریاں شروع کر دیں۔ عمران خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کو شیڈول دیا جائے گا کیونکہ پینتالیس فیصد لوگ بیرون ملک سے یہاں سرمایہ بھیجتے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر کا بھی اپنا شیڈول بنک ہے۔مظفر آباد کو انٹرنیشنل ائیرپورٹ اور سوئی گیس دی جائے گی۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آزاد کشمیر کے وزیر اعظم ہونگے۔اور آزاد کشمیر میں احتساب کی نگرانی میں خود کرونگا۔ کشمیریوں کواقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرنے کاپورا حق حاصل ہے۔ اسی لئے ہم نے کہا کہ کشمیر کشمیریوں کا ہے اور آزاد کشمیر کے فیصلے آزاد کشمیر میں ہو نگے۔

آئندہ انتخابات میں ہم پورا زور لگائیں گے۔ تاکہ آزاد کشمیر کے لوگوں کوانکے حقوق دلواسکیں اور آئندہ انتخابات میں یہاں ایسی حکومت بنے جو کرپٹ لوگوں سے پاک ہو۔ لہذا آزاد کشمیر میں تبدیلی کے لئے آپ لوگ میرا ساتھ دیں۔کشمیریوں کا کیس عمران خان ہر فورم پر خود لڑے گا۔پی ٹی آئی کشمیر کے صدر وآزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ اگر چہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں ابھی دو ماہ باقی ہیں لیکن آج آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آبادمیں اتنی بڑی تعداد میں جلسہ میں عوام کی شرکت سے ریفرنڈم ہو چکا ہے کہ آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت پی ٹی آئی بنانے جا رہی ہے۔

میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ کوٹلی کا جلسہ بڑا تھا یہ مظفر آباد کا لیکن آج خواتین کی جتنی بڑی تعداد جلسہ میں شریک ہے اس نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ واقعی مساوی حقوق کی مستحق ہیں۔ وعدہ کرتا ہوں کہ اسمبلی اور سرکاری ملازمتوں میں ان کا کوٹا مقرر کیا جائے گا۔ مسلم لیگ ن والے یہ تاثر دے رہے تھے کہ پاکستان میں ہماری حکومت ہے اس لئے آزاد کشمیر میں بھی ہماری حکومت بنے گی۔ لیکن آج وہ دیکھ لیں کہ آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کا سونامی آ چکا ہے اور پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں تبدیلی لائے گی۔ آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی حکومت بنے گی اور اسکے بعد پاکستان میں بھی مڈٹرم الیکشن ہو نگے اور پاکستان میں عمران خان وزیر اعظم ہونگے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات