ریاض: بہن کے پاسپورٹ پر بھائی کی بیرون ِ ملک جانے کی کوشش

بدھ 18 مئی 2016 15:46

ریاض: بہن کے پاسپورٹ پر بھائی کی بیرون ِ ملک جانے کی کوشش

ریاض:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔18مئی 2016ء) : سعودی عرب کے ریاض ائر پورٹ پر ایمگریشن حکام نے ایک 17سالہ لڑکے کو اپنی بہن کے پاسپورٹ پر ترکی جانے کی کوشش میں گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق17سالہ نوجوان نے میک اَپ، جعلی بالوں کی وِگ اور عبایہ میں ملبوس ہو کر ائر پورٹ حکام کو چکمہ دینے کی کوشش کی ۔ لیکن کسٹمز حکام کو لڑکی ہو نے کی وجہ سے اسکے اکیلے سفر کرنے پر شک پڑا ۔جسکے کسٹمز حکام کی طرف سے اسکے فنگر پرنٹ لینے پراسکی پہچان ظاہر ہو گئی ۔ کسٹمز پولیس نے مذکورہ نوجوان کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔ نوجوان نے اپنی بہن کا پاسپورٹ اس مقصد کے لیئے استعمال کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :