Live Updates

عمران خان پہلے بھی سڑکوں پر آ چکے ہیں، اب بھی آ جائیں۔ رانا ثنا اللہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 18 مئی 2016 15:27

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18مئی2016ء) : صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان پہلے بھی سڑکوں پر آچکے ہیں اب بھی آ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم کے سوالوں کا جواب عمران خان کے پاس نہیں ہے۔ عمران خان ہر وقت خود کش جیکٹ پہن کر رکھتے ہیں، عمران خان کا مقدر دھرنے دینا ہی ہے اور وہ2018کے بعد بھی سڑکوں پر ہی رہیں گے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ آف شور کمپنیاں بنانے والوں کوچور کہنے والے اب کہاں ہیں؟ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ نے سرے محل سوئٹزر لینڈ اکاﺅنٹ کا نہیں بتایا۔ پی ٹی آئی کے فیصل آباد جلسے سے متعلق رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جلسے کے لیے ہر طرح کی سکیورٹی دی جائے گی ، انٹیلی جنس اداروں نے جلسے کی اجازت نہیں دی لیکن ہم دے رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن ملک میںانتشار پھیلانا چاہتی ہے ۔ ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے والی سیاست پرکوئی بھی متفق نہیں ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات