وزیر اعلیٰ بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر سروے ٹیم کی آمدپر عوام کا خوشی کا اظہار

بدھ 18 مئی 2016 15:23

وڈھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مئی۔2016ء) باغبانہ محمودانی کے رہائشی میر محبوب علی زہری،محمد ا سحاق زہری ،میر ابراہیم گرگناڑی،میرعبدالصمد زہری نے کہاہیکہ گزشتہ روز باغبانہ ریج کپوتوڈیم کی وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء خان زہری کی خصوصی ہدایت پر سروے ٹیم کی علاقہ آمد پر ان کے علاقہ کے عوام نے خوشی کا ظہار کرتے ہوئے امید کی ہے کہ اب ان کی خواب حقیقت میں بدلنے والی انہوں نے کہاہیکہ جلد از جلدعلاقہ کی بنیادی مسلئے پر کام کو شروع کیا جائے انہوں نے کہاکہ علاقہ میں کئی سالوں سے بارش نہیں ہے جس کی وجہ سے علاقہ خشک ساحلی کا شکار ہے اگریہ ڈیم چند سال پہلے بنائی جاتی تو آج ان کو یہ دی دیکھنے نہیں پڑتے انہوں نے کہاکہ ڈیم نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ کا پانی ضیاء ہورہا تھا پانی نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ کے غریب عوام علاقہ کو چھوڑ نے پر مجبور تھے انہوں نے کہاکہ علاقہ کے عوام کا واحد معاش صرف اور صرف مالداری پر ہے لوگ اپنے مال ماوشیوں کی خاطر علاقہ سے جانے پر مجبور تھے امید ہے کی سروے ٹیم جلد اپنی رپورٹ مکمل کرکے آگے اسکی منظوری دی جائیگی ڈیم کے بنے سے علاقہ میں خوش حالی کا ایک نیا دور شروع ہوگااس خشحالی کیلئے ہم نے کافی دشوریوں کا سامنا کیا ہے انہوں نے کہا کہ امید ہے پہلے جس طرح کی سروے ٹیموں والی صورت حال کا اب ہمیں سامنا نہیں کرنا پڑئے گا کیونکہ اس سے پہلے بھی تین دفعہ مذکورہ ڈیم کی سروے کی گئی ہے مگر کوئی عمل نہیں ہوا ہے اس بار ہمیں امید ہے کہ نواب ان کو مایوس نہیں کرئینگے

متعلقہ عنوان :