جس قوم میں اتحاداتفاق نہیں ہے وہ قوم کبھی ترقی نہیں کرسکتاہے ، نوتکانی قومی اتحاد

بدھ 18 مئی 2016 15:19

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مئی۔2016ء)نوتکانی قومی اتحاد کے قائد میر ممتازعلی عمرانی صدر پیارے خان نوتکانی جنرل سیکڑی قمبر علی نوتکانی کی قیادت میں نوتکانی قبائل کے مختلف گاؤں کے دورے جس میں گوٹھ احمد خان نوتکانی علی دوست نوتکانی دلی جان نوتکانی حضوربخش توتکانی کے برادری سے ملاقات کی اور اتحاد کو مزید فعال بنانے لئے لا عمل تیار کئے گئے اس موقع پر نوتکانی اتحاد کے قائد میر ممتاز علی عمرانی نے کہا جس قوم میں اتحاداتفاق نہیں ہے وہ قوم کبھی ترقی نہیں کرسکتاہے نوتکانی قبائل پورے ملک میں آباد ہیں جن کے مسائل حل نہیں ہو رہے ہیں ہم کو اپنے برداری سمیت تمام قبائل کے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں کے خلاف آواز بلند کرنے کی اشد ضرورت ہے نوتکانی کے اوستہ محمد میں سات ہزار کے قریب ووٹ ہیں جن کو ہمشہ ان جاگیرداروں نے ہمارے قبائل کو نظرانداز کیا ہے لیکن اب انکے ووٹ سے بڑی تبدیلی آئی گئی جس سے انکے مسائل حل ہونگے انہوں نے کہا اس حلقے میں شفارشی آفسر کلچر نے سارے سسٹم کو تباہ برباد کردیا ہے پولیس بااثر افراد کے کہنے پر غریبوں کے ساتھ ظلم کرتے آرہے ہیں غریب کا کوئی پرسان حال نہیں ہے لوگوں کو اپنے حقوق کے لئے جدوجہد کرنے ضرورت ہے