باجوڑایجنسی کے علاقہ ماموند میں کئی ہفتوں سے بجلی غائب

بجلی لوڈشیڈنگ کے باعث عنایت کلے بازا رمیں کاروبار زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئی

بدھ 18 مئی 2016 15:19

باجوڑایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مئی۔2016ء) باجوڑایجنسی کے علاقہ ماموند میں کئی ہفتوں سے بجلی غائب ہے ۔ بجلی لوڈشیڈنگ کے باعث عنایت کلے بازا رمیں کاروبار زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئی ہے ۔ ان خیالات کااظہار پاکستان تحریک انصاف باجوڑایجنسی کے سینئر رہنماء اور سابق امیدوارقومی اسمبلی گل ظفر خان نے ایک بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ باجوڑایجنسی کے تحصیل وڑ او رلوئی ماموندکے ذیادہ تر علاقوں میں ہفتوں ہفتوں سے بجلی غائب ہے اور یہاں پر لوگوں کا پوچھنے والا کوئی نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کے ظالمانہ اور ناروالوڈشیڈنگ کے باعث ایجنسی کے مصروف ترین تجارتی مرکز عنایت کلے بازا رمیں بجلی سے وابستہ لوگوں کا کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیاہے ۔انہوں نے گورنر خیبر پختونخواہ ، محکمہ واپڈہ او رپولیٹکل ایجنٹ باجو ڑسے مطالبہ کیا کہ تحصیل ماموند میں بجلی کے ناروااور ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فوری بند کیاجائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :